حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جملہ 85 اشخاص کو ، جنہیں سائبر آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کے الزامات پر گرفتار افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ 85 اشخاص جنہیں جیل کی سزا دی گئی ہے ۔ ان 209 اشخاص میں شامل ہیں جنہیں سائبر آباد پولیس کمشنریٹ میں مختلف مقامات پر 4 اور 8 اکٹوبر کے درمیان گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران حالت نشہ میں اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر پکڑا گیا اور عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں پر جملہ 2 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں پر 1.2 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تمام اشخاص کے ڈرائیونگ لائسنس کو متعلقہ آر ٹی اے کو بھیجا جارہا ہے تاکہ لائسنس معطل کیا جائے ۔۔