حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس سائبرآباد نے آج 12 انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لاکر احکامات جاری کر دئے ۔ مسٹر ایس وینکٹ ریڈی کو سائبر کرائم سے مادھاپور ، وائی راما کرشنا کو ڈی آئی مائیلاردیوپلی سے آر جی آئی ایرپورٹ پی ایس ‘ سی ایچ بالاکرشنا ٹریفک ایڈمن سے چیوڑلہ جے ہریش کمار اسپیشل برانچ سے آر سی پورم وائی یادگیری ڈی آئی بالانگر سے الوال بی لکشمی کانت ریڈی کا ڈی آئی نارسنگی سے کوکٹ پلی تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ وائی ناگیشور راؤ مادھاپور جی وجئے بھاسکر ریڈی ایرپورٹ جی گروایا چیوڑلہ پی رامچندر راؤ آر سی پورم ایم مٹیا الوال اور ڈی راماکرشنا ڈی آئی کوکٹ پلی کو سی پی او سائبرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔
