حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 16 انسپکٹران پولیس کے تبادلہ عمل میں لائے گئے۔ کمشنر پولیس اویناش موہنتی نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیا۔ راہول دیو کا ایس او ٹی بالا نگر سے الوال ‘کے بالا راجو کا سی سی ایس راجندر نگر سے ‘ایس ایچ او آر بی آئی ایرپورٹ، نرسمہا راؤ کے پی ایچ بی ٹریفک سے کتور، جی پون کماری سائبر کرائم سے معین آباد، جے ابیندر راؤ کا ایس بی سے باجوپلی، جی وینکٹا ای ڈی آئی میاں پور سے کے پی ایچ بی ٹریفک، بی ناگی ریڈی ٹریفک ایڈمن سے ڈی آئی بالا نگر، شیوا پرساد ایس او ٹی مادھاپور سے سی سی آر بی سائبر آباد، آر شیام سندر ریڈی کورٹ ماینٹرنگ سیل سے ایس او ٹی بالا نگر، ایس نوین کمار ڈی آئی بالا نگر اور صنعت نگر سے اسپیشل برانچ ‘کے وجے وردھن ایس او ٹی مادھاپور جو سی پی او سے منسلک تھے۔ کے وینکٹ ریڈی سائبر کرائم کوکٹ پلی سے ڈی آئی میڑچل‘ این سمن کمار باجوپلی سے سی سی ایس راجندر نگر‘ بی پرساد ڈی آئی میڑچل سے سی ٹی سی سائبر آباد، جی وجے کمار سی بی او سے سائبر کرائم اور شنکر ریڈی کتور سے کاؤنٹر نارکوٹک آپریشن کو تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ع