محبوب نگر ۔ 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سائبر کرائم کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے آج ’’سائبر بیداری دن‘‘ کے موقع پر چڑچرلہ ٹاؤن کے مارکٹ یارڈ علاقہ میں ایک بیداری کانفرنس منعقد کی گئی۔ ضلع ایس پی جانکی دھراوت نے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کے پیش نظر ہر شہری کو چوکس اور محتاط رہنا ضروری ہے۔ کسی بھی سائبر کرائم کی اطلاع ویب سائٹ www.cybercrime.gov.in یا ٹول فری نمبر 1930 یا واٹس ایپ 8712672222 پر دیں۔ ایس پی صاحبہ نے اور سائبر کرائم ایس آئی نے لوگوں کے سوالات کے جامع جوابات دیئے۔ پروگرام میں تاجرین اور عوام بڑی تعداد میں جمع تھے۔