سائبر جرائم میں تشویشناک اضافہ ، لالچ ،لاٹری کے نام دھوکہ دہی

   

عوام سے لاکھوں روپئے لوٹ لئے گئے ،مسلسل شکایتوں سے پولیس الجھن کا شکار
حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبر جرائم کی روک تھام کے خلاف جاری شعور بیداری بڑھتے جرائم کے سبب بے فیض ثابت ہو رہی ہے ۔ سائبر جرائم میں تشویش ناک اضافہ کے بعد شعور بیداری کو خصوصی اہمیت دینے والی پولیس دن بہ دن حاصل شکایتوں سے اُلجھن کا شکار ہو رہی ہے ۔ لالچ ، لاٹری ، انعامات ، تحائف کبھی بلیک میلنگ تو کبھی جذبات سے کھلواڑ اس طرح عام شہریوں کو سائبر دھوکہ باز نشانہ بنارہے ہیں اور ہر دن کسی نئے طریقہ کار سے عوام کو ٹھگنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ متاثرین کی آپ بیتی سے خود پولیس حیرت کا شکار ہے ۔ کل ایک ہی دن میں لاکھوں روپئے لوٹنے کے واقعات منظر عام پر آئے ۔ شکایت کرنے والے شہریوں کا یہ حال ہے بلکہ اکثر تو شکایت کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ سائبر کرائم پولیس کو حاصل ایک شکایت میں ریاستی وزیر کے ٹی آر کے قریبی ا فراد کے نام پر ایک شخص سے لاکھوں روپئے لوٹ لئے گئے ۔ شکایت گذار گوپال نائیک نے ٹویٹر میں ایمونو تھراپی میڈیسن کے طریقہ عج علاج تعلق سے پوسٹ کیا تھا ۔ اس پوسٹ کی بنیاد پر بات کرنے والے شخص نے اپنی پہچان کیشولو بتائی اور پوسٹ کے متعلق سوالات کرتے ہوئے اس کو دھمکایا اور کہا کہ ہم کے ٹی آر کے آدمی ہے ۔ کہتے ہوئے نائیک سے فوراً 2.5 لاکھ ٹرانسفر کروالئے اور مزید رقم کا مطالبہ کیا ۔ جس کے بعد اس شخص نے پولیس میں شکایت کردی ۔ ع