نظام آباد میں کمیونٹی کانٹیکٹ پروگرام، اے سی پی کرن کمار کا خطاب
نظام آباد :7؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج پولیس کمشنر سی ایچ پروین کمار کے احکامات پر نظام آباد VIٹائون کے علاقہ بلال نگر کالونی ، جنا پلی ایکس روڈ کے علاقوں میں اے سی پی نظام آباد کرن کمار کی قیادت میں پولیس نے کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر کرن کمار نے بتایا کہ نظام آباد میں امن وضبط کی برقراری کیلئے کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور ٹریفک قواعد پر عمل آوری کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بغیر ہیلمٹ گاڑی نہ چلانے کی اور سائبر جرائم پیشہ افراد کے لالچ میں نہ آنے اور ان سے گریز کرنے کی خواہش کی اور غیر شناخت والے افراد سے کوئی تعلقات قائم نہ کریں اور فون پر بینک سے بات چیت کررہے ہیں کہ وصول ہونے والے فون پر کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کرنے ، لکی ڈرا کے نام پر ہونے والے کاروبار میں پیسے نہ لگانے کی خواہش کی ۔ اگر کوئی بھی اس طرح کے افراد سے متاثر ہونے کی صورت میں فوری 1930 پر ربط پیدا کرنے کی اور غیر شناخت والے افراد کو مکان کرایہ پر نہ دینے کی بھی خواہش کی ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی کیمروں کی تنصیب سے جرائم میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے لہذا سی سی کیمروں کو تنصیب کرنے کی بھی خواہش کی ۔ کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کے دوران بغیر نمبر پلیٹ ، بغیر ڈاکیومینٹس کی 67 ٹو وہیلرس ، 24 آٹو کو بھی ضبط کیا ۔ اس پروگرام میں 6 سرکل انسپکٹرس ، 10 سب انسپکٹرس کے علاوہ مہیلا کانسٹیبلس نے بھی شرکت کی۔