کورٹلہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سپرنٹنڈنٹ پولیس جگتیال اشوک کمار کے احکام پر بیرپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کورٹلہ منڈل کے موہن راؤ پیٹھ گاؤں میں پولیس کلا برندم والوں کی جانب سے سائبر کرائم، گانجہ کے استعمال کی روک تھام، توہم پرستی، خودکشی کے واقعات کی روک تھام، سڑک حادثات، ٹریفک کے قوانین، گلف ایجنٹ کی دھوکہ دہی، سائبر دھوکہ دہی کی روک تھام پر جانکاری، سی سی کیمروں کی ضرورت کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کی گئی۔ پروگرام کے بارے میں سب انسپکٹر پولیس چرنجیوی نے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ اس دوران سائبر جرائم میں کافی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ماں باپ سے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کو کہا۔ نوجوانوں سے بری عادتوں سے دُور رہنے کو بھی کہا۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے تمام طریقے کار تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گاڑیوں کے مالکین اور ڈرائیوروں سے کہا کہ وہ شراب پی کر ڈرائیونگ نہ کریں۔ لائسنس کے بغیر گاڑیاں نہ چلائیں۔ گاڑیاں چلاتے وقت ہیلمٹ لگانے کی اہمیت سے واقف کروایا۔ دیہاتوں میں اگر کوئی مشتبہ فرد دکھائی دے تو کی جانے والی احتیاط کے بارے میں بھی عوام کو واقف کرایا۔ گاؤں میں کسی طرح کے مسائل ہو تو پولیس اسٹیشن کو واقف کروانے کو کہا۔ گاؤں میں چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ کر اپنی زندگی کو برباد نہ کریں۔ جرائم سے گاؤں کو دور رکھنے کیلئے عوام سے کوشش کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ نے عوام سے جادو ٹونا اور توہم پرستی پر یقین نہ رکھنے کو کہا۔ گاؤں میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری مقامی پولیس اسٹیشن کو واقف کروانے کو کہا یا پھر 1900 نمبر کو فون کرنے پر سیکنڈوں میں پولیس آپ کے پاس آجائے گی۔ اس پروگرام میں سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ چرنجیوی، پولیس اسٹاف، پولیس کلابرندم کے ممبرس کے دیہاتوں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
