سائبر جرائم کے خلاف پولیس کی شعور بیداری مہم

   

حیدرآباد۔2 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبر جرائم کے خلاف ریاستی پولیس نے بڑے پیمانے پر شعور بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ ڈی جی پی تلنگانہ شیو دھر ریڈی نے خصوصی مہم ’’فراڈ کا فل اِسٹاپ‘‘ کا آج ایک تقریب میں آغاز کیا۔ تلنگانہ سائبر سکیورٹی بیورو کی جانب سے تیار کردہ یہ شعور بیداری پروگرام ریاست بھر میں 6 ہفتوں تک چلایا جائے گا۔ اس موقع پر شیودھر ریڈی نے پولیس کے تمام شعبوں کو ہدایت دی کہ وہ سائبر جرائم کی روک تھام کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق سائبر سکیورٹی بیورو میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 6 ہفتوں کی مہم ہر ضلع ہر شعبہ ہر یونٹ اور ہر پولیس اسٹیشن میں جاری رہے گی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اس پروگرام کو جاری رکھیں۔ انہوں نے 6 ہفتوں کے پروگرام میں جاری کیا۔ ڈیجیٹل ارسٹ، انفورسمنٹ فراڈ، او ٹی پی اور کے وائی سی دھوکہ دہی معاملات ، لون ایپ، پر آسانی سے سوشیل میڈیا کے ذریعہ یا پھر جبراً وصولی جیسے واقعات کے علاوہ دیگر دھوکہ دہی معاملات پر عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیدار کیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے اس پروگرام کے تحت طلبہ کیلئے تیار کردہ خصوصی Sparc سائبر کلب کا بھی آغاز کیا۔ طلبہ کی اپنی اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت کو اس پروگرام میں اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی جی پی نے اس ایس بی آئی کے ساتھ بینکنگ عملہ اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کیلئے تیار کردہ سائبر ڈیفنڈر پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔ ڈی جی پی نے اس موقع پر پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تلنگانہ سائبر سکیورٹی بیورو شکھا گوئل، ڈائریکٹر ٹی جی پی اے ابھیلاش بشٹ ڈائریکٹر ایگل فورس سندیپ شنڈلیہ، کمشنر پولیس حیدرآباد وی سی سجنار ، کمشنر پولیس سائبرآباد اے موہنتی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ع