سائبر جرائم کے خلاف کارروائی ، دس افراد گرفتار

   

سات مقدمات کی یکسوئی ، ڈی سی پی سائبر جرائم سائبرآباد کا بیان
حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) سائبر کرائم پولیس سائبرآباد کی جانب سے سائبر جرائم کے خلاف کی گئی کارروائی میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور سات مقدمات کی یکسوئی کرتے ہوئے اقدامات کئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سائبر کرائم سائبرآباد کے مطابق جاریہ ماہ 5 اگست تا گیارہ اگست تک کی گئی کارروائی میں پولیس نے 7 مقدمات کو حل کرلیا ۔ مختلف ریاستوں میں انجام دی گئی کاررائیوں میں 10 دھوکہ بازوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ان مقدمات میں ٹریڈنگ فراڈ کے 5 مقدمات میں 7 افراد شمشنگ فراڈ کے ایک مقدمہ میں دو افراد بزنس فراڈ کے نام ایک مقدمہ ایک دھوکہ باز کو گرفتار کیا گیا ۔ جبکہ 60,33,819 روپئے رقم کو متاثرین کے حوالے کیا گیا ہے ۔ ع