سائبر حملوں کا خطرہ جنرل راوت کا ادعا

   

چین سے نئی دہلی : چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ چین ہندوستانی میکانزم کو ناکام بنانے کیلئے سائبر حملے چھیڑسکتا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ ایجنسیوں کو چوکس رہنا ہوگا ۔ وہ ویویکا نندا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں ایک ایونٹس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا کہ 2019 ء کے مقابل گزشتہ سال سائبر حملوں میں تقریباً 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ راوت نے کہا کہ چین سائبر ٹکنک میں مہارت کا غلط استعمال کرسکتا ہے ۔