واشنگٹن: عالمی سائبر کرائم کریک ڈاؤن کے تحت فروری کے بعد سائبر حملوں میں ملوث 7 مشتبہ ہیکروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی عہدے دار کے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایف بی آئی اور جسٹس ڈپارٹمنٹ رینسم ویئر نے 60 کروڑ ڈالر ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ہیکروں میں سے کسی کا بھی نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، تاہم یوروپول نے کہا ہے کہ 2مشتبہ ہیکروں کا تعلق عالمی گینگ ’آر ایول سے ہے۔ انہیں گزشتہ ہفتے حملوں میں 5 لاکھ 80 ہزار روپے کا تاوان وصول کرنے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔