دوران ملازمت مشتبہ کھاتے کھولنے کے نام پر دھوکہ دہی
حیدرآباد۔ 27 فروری (سیاست نیوز) سائبر دھوکہ بازوں نے شہر سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ معمر ریٹائرڈ بینک منیجر کو ممبئی انسداد دہشت گرد اسکواڈ کے نام پر دھمکا کر 1.44 کروڑ ہڑپ لئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی بینک کے ریٹائرڈ بینک منیجر ساکن سائبر آباد کو 17 جنوری کو ایک مشتبہ فون کال موصول ہوا اور فون کرنے والے نے خود کو ممبئی اے ٹی ایس کا عہدیدار ظاہر کیا اور ان کے خلاف دہشت گردانہ معاملات میں ملوث ہونے پر ایف آئی آر درج کئے جانے کی اطلاع دی اور اندرون چند منٹ فون کال دیگر افراد کو ٹرانسفر کیا گیا جو خود کو ممبئی اے ٹی ایس کے تحقیقاتی عہدیدار ظاہر کیا۔ معمر بینک عہدیدار کو دھوکہ بازوں نے یہ دھمکایا کہ ان کا تعلق بین الاقوامی دہشت تنظیم سے ہے اور انہوں نے سرویس کے دوران کئی مشتبہ بینک کھاتے کھولنے میں مدد کی ہے۔ ملزمین کی فہرست سے نام حذف کرنے کے لئے دھوکہ بازوں نے فوری طور پر رقومات ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور پریشان ریٹائرڈ بینک منیجر نے دھوکہ بازوں کے بینک کھاتوں میں 1.44 کروڑ منتقل کردیئے۔ رقم حاصل کرنے کے بعد دھوکہ باز نے فون کٹ کردیا اور رابطہ ختم کردیا۔ ب