سائبر دھوکہ بازوں کے خلاف بین ریاستی کارروائی

   

59 دھوکہ باز گرفتار۔ 86 لاکھ روپئے سے زائد رقم کی واپسی
حیدرآباد : /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبر کرائم پولیس نے سائبر دھوکہ بازوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر بین ریاستی آپریشن میں 59 افر اد کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ افراد کو 86 لاکھ 64 ہزار روپئے کی رقم واپس لوٹائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ستمبر میں سائبر کرائم پولیس کو دھوکہ دہی کے 320 شکایتیں موصول ہوئی تھیں جس میں 222 ایف آئی آر صرف سائبر کرائم پولیس نے درج کئے تھے جبکہ 106 ایف آئی آر شہر کے مختلف زونس کے سائبر سیلس سے موصول ہوئی تھی ۔ سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے ماہ ستمبر میں سائبر دھوکہ بازوں کو 8 ریاستوں بشمول آندھراپردیش ، آسام ، بہار ، دہلی ، گجرات ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، کرناٹک ، کیرالا ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، میگھالیہ ، اڈیشہ ، پنجاب ، راجستھان ، ٹاملناڈو ، اترپردیش ، اتراکھنڈ ، مغربی بنگال جو 257 سائبر دھوکہ بازی میں ملوث ہے اور خود تلنگانہ سے بھی 74 کیسیس میں ملوث ہے ۔ مذکورہ دھوکہ بازی ، سرمایہ کاری ، او ٹی پی ، کاروبار ، کریڈٹ کارڈ ، ملازمت اور دیگر قسم کی سائبر دھوکہ بازی کے کیسیس شامل ہیں ۔ سائبر کرائم پولیس نے سائبر دھوکہ بازوں کو گرفتار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو 86 لاکھ 64 ہزار کی رقم حوالے کی ۔ ب