حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سائبر کرائم پولیس حیدرآباد نے سائبر دھوکہ بازوں کا شکار عوام کی بڑی رقم کو حاصل کرلیا جو مختلف بینک اکاونٹس کو منجمد کرتے ہوئے حاصل کی گئی تھی ۔ سائبر کرائم پولیس نے سائبر دھوکہ بازوں کے خلاف جاری اپنی سخت کارروائی میں کامیاب اقدام کیا ۔ یکم تا 31 مئی تک کی گئی اس کارروائی میں 4 کروڑ 9 لاکھ 23,217 روپئے بنک اکاونٹس کو ضبط کیا گیا تھا ۔ سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے ٹرانسفر کی گئی رقم جو بنک اکاونٹس میں موجود تھی سائبر کرائم پولیس نے ان اکاونٹس کو منجمد کردیا تھا اور اب اس رقم کو متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا ۔ سائبر کرائم پولیس نے ری فنڈ کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔ سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر کے سرینواس ریڈی نے سائبر کرائم پولیس کے اس اقدام کی ستائش کی اور شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ۔۔ ع