سائبر سکیورٹی کورسیس کیلئے آن لائن درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد : /15 ستمبر (این ایس ایس) نیشنل اکیڈیمی آف سائبر سکیوریٹی حیدرآباد نے آن لائن سائبر سکیوریٹی کورس میں داخلہ کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ ، ڈگری ، ڈپلوما ، انجنیئرنگ ، پی جی امیدوار مختلف کورسیس میں داخلہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں جن میں سائبر سکیوریٹی آفیسر، ڈپلوما ان سائبر سکیوریٹی مینجمنٹ ، پوسٹ ڈپلوما سائبر سکیوریٹی مینجمنٹ ، سرٹیفیکٹ ان سائبر سکیوریٹی شامل ہیں ۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ /30 ستمبر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ
www.nacsindia.org
ملاحظہ کیا جاسکتا ہے یا فون نمبر : 7893141797 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔