سائبر سیکوریٹی کورسیس کے لیےآن لائن درخواستیں مطلوب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : نیشنل اکیڈیمی آف سائبر سیکوریٹی ، حیدرآباد کی جانب سے انٹرمیڈیٹ ، ڈگری ، ڈپلوما ، انجینئرنگ اور پی جی امیدواروں سے سائبر سیکوریٹی کورسیس میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ان کورسیس میں سائبر سیکوریٹی آفیسر ، ڈپلوما ان سائبر سیکوریٹی مینجمنٹ ، پوسٹ ۔ ڈپلوما ان سائبر سیکوریٹی مینجمنٹ شامل ہیں ۔ ایک صحافتی ریلیز میں یہ بات کہی گئی ۔ NACS کی جانب سے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، ای بی سی ، او بی سی ، اقلیتی ، جسمانی معذور اور خاتون امیدواروں کو فیس میں رعایت کی شکل میں 60 فیصد تک فیس سبسیڈی دی جاتی ہے ۔ سائبر سیکوریٹی میں کورسیس کی کامیاب تکمیل کے بعد امیدواروں کو سائبر سیکوریٹی آفیسر ، انفارمیشن آفیسر ، انفارمیشن انا لائسٹ ، سیکوریٹی آرکیٹکٹ ، آئی ٹی سیکوریٹی انجینئر سسٹمس سیکوریٹی ایڈمنسٹریٹر ، انفارمیشن رسک آڈیٹر ، انٹریوژن ڈیٹیکشن اسپیشلسٹ ، کمپیوٹر سیکوریٹی انسیڈنٹ رسپانڈر ، کرپٹولوجسٹ ، تعلیمی اداروں میں ٹرینر / ٹیچر جیسے جابس کے مواقع ہوں گے ۔ اس میں امیدواروں کے لیے ملک اور بیرون ملک میں جاب مواقع اچھے ہیں ۔ اس کے لیے آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 اگست ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار تفصیلات کے لیے nacsindia.org ملاحظہ کرسکتے ہیں یا 7893141797 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔