سائبر کرائم سے محفوظ رہنے شعور بیداری ضروری : ایس پی

   

سنگا ریڈی۔ 17جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کو آن لائن سائبر کرائم سے محفوظ رہنے کے لیے شعور بیدار کرنے پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی۔رمنا کمار ایس پی ضلع سنگاریڈی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زیر التوا مقدمات سے متعلق تفصیلات حاصل کی۔ ضلع میں جرائم کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کسی بھی واقعہ میں پولیس کو چاہیے کہ وہ تکنیکی و منصوبہ بند انداز میں تحقیقات کرتے ہوئے اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں۔ سڑک حادثات کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے اور حادثات کس روڈ پر ہو رہے ہیں ایسے مقامات پر بہتر انتظامات کرتے ہوئے عوام کو سڑک حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کے کاموں سے متعلق متعلقہ محکمہ عہدیداروں کو بھی اطلاع دیں تاکہ ٹریفک مسائل نہ ہوں۔ موٹر سیکل سوار افراد سے کہا کہ وہ وہ ہیلمٹ پہن کر بائیک چلائیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔ عوام آن لائن سائبر کرائم سے محفوظ رہیں ،روزانہ کئی مقامات پر سائبر کرائم کے واقعات پیش آ رہے ہیں کسی بھی شخص کو اپنا او ٹی پی نہ دیں۔ پولیس اس خصوص میں توجہ دیتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کرے ۔اس موقع پر رویندر ریڈی ڈی ایس پی سنگا ریڈی، بیما ریڈی ڈی ایس پی پٹن چرو، رگھو ڈی ایس پی ظہیر آباد، وینکٹ راما ریڈی ڈی ایس پی ناراین کھیڑ اور ضلع سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے سرکل انسپکٹرس اور دیگر موجود تھے ۔