سائبر کرائم سے محفوظ رہنے کیلئے چوکسی کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ میں شعور بیداری پروگرام ، سرکل انسپکٹر کا طلبہ سے خطاب
بھینسہ : ضلع نرمل سپریٹنڈنٹ آف پولیس سی ایچ پروین کمار کی ہدایت پر بھینسہ رورل پولیس کی جانب سے رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس چندر شیکھر کی نگرانی میں موضع تماپور ضلع پریشد ہائی اسکول کے طلبہ میں سائبر کرائم کے جرائم سے محفوظ رہنے اور سائبر کرائم کے خلاف احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس چندر شیکھر و دیگر نے کہا کہ عصر حاضر میں سائیبر کرائم پر آن لائن کے تحت دھوکہ دہی کے مختلف واقعات رونما ہورہے ہیں جس میں ملازمت کے مواقع ، کم قیمت پر اشیاء اور گاڑیوں کی فروخت اور عوام کو اپنے بینک اکاؤنٹ پر PAN نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا اسرار کرنے کے علاوہ جھوٹے دعویٰ کے ذریعہ عوام کو بڑی انعامی رقم جیتنے کا لالچ دیا جارہا ہے ۔ انھوں نے طلبہ کو اس طرح کی کسی بھی قسم کے باتوں میں نہ آنے اور ہر وقت آن لائن فون کالس سے چوکس رہنے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسی غلط باتوں میں آکر سائبر کرائم کا شکار ہوجائے تب فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینا چاہیے جس سے امکان ہے کہ سائبر کرائم مجرمین کے اکاؤنٹ میں جانے والی رقم کو روکا جاسکے اور عوام کی رقم واپس حاصل کی جاسکے لہٰذا ہر ایک کو 155260 نمبر ذہن نشین کرتے ہوئے اپنے اطراف و اکناف کے عوام کو سائبر کرائم آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات سے واقف کروانا بے حد ضروری ہے۔ انھوں نے عوام کو ہنگامی و ایمرجنسی صورتحال کے دوران ڈائل 100 پر کال کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے متحرک رہنے کی خواہش کی اس موقع پر بھینسہ رورل ایس آئی سریکانت ، بھینسہ شی ٹیم انچارج سب انسپکٹر محمد غوث و دیگر ممبران ، منڈل ایجوکیشن آفیسر سبھاش ، اساتذہ ، طلباء اور پولیس ملازمین کے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر طلبہ کو عہد کروایا گیا۔