سائبر گینگ کے مزید دومجرم گرفتار

   

Ferty9 Clinic

جے پور: راجستھان میں سی آئی ڈی کرائم برانچ جے پور کی ٹیم نے سائبر فراڈ کے مزید دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) دنیش ایم این نے کہا کہ دونوں ملزمان حقیقی بھائی ہیں۔ جے پور میں رہتے ہوئے چائے کی دوکان پر بیٹھ کر وہ بے روزگار طلباء کو اعتماد میں لے کر تین ہزار روپے دے کر پہلے ان کا مختلف بینک میں کھاتا کھلواتے ، بعد میں ان کھاتوں کو سائبر ٹھگوں کے ہاتھوں 13000 روپے میں فروخت کردیتے ۔مسٹر ایم این نے بتایاکہ سی آئی ڈی کرائم برانچ کی ٹیم نے 5 اپریل کو جواہر نگر تھانہ علاقہ میں فرضی طریقے سے اے ٹی ایم بناکر دن میں 10-12 لاکھ روپے اے ٹی ایم سے نکالنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 11.73 لاکھ روپے ضبط کئے تھے ۔ اس معاملے میں سی آئی ڈی، جے پور، بھرت پور اور کوٹا پولیس نے اب تک کل 15 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی کرائم برانچ کی ٹیم ان ملزمان کے گینگ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی۔