ماسکو : روسی خطے سائبیریا میں واقع کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے واقعہ میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ کوئلے کی کان سے 236 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ کان میں اب بھی 49 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔کان میں دھماکہ کے خدشے کے پیشِ نظر اندر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائبیریا کی کوئلے کی کان میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔