نئی دہلی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سائرس مستری کو ٹاٹا سنس کا دوبارہ ایگزیکٹیو چیرمین مقرر کرنے کے خلاف کمپنی سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل نے گزشتہ ماہ یہ رولنگ دی تھی کہ 2016 ء میں سائرس مستری کو عہدہ سے ہٹانا غیرقانونی تھا۔ سائرس مستری نے رتن ٹاٹا کے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد 2012 ء میں ٹاٹا سنس کے چھٹے صدرنشین کی حیثیت سے جائزہ لیا تھا۔