کولکتہ۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق آئی سی سی الیٹ پینل امپائر سائمن ٹوفل نے ٹکنالوجی کے پھیلائوکی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ اس طرح فیلڈ امپائرز کی صلاحیتیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ٹکنالوجی سے امپائرز کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں کہا کہ فیلڈ امپائر کا کام فیصلے دینا ہے، اس کیلئے اسے بہتر موقف میں ہونا اور تکنیکی اعتبار سے درست ہونا ضروری ہے۔ ہمیں ٹیکنالوجی کو فیصلوں کو بہتر بنانے کی حد تو رہنا چاہیے لیکن ایسا نہ ہو کہ وہ امپائرز کی اہلیت کی جگہ ہی حاصل کرلے۔