بینکاک ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال نے شاندار واپسی کی ہے جیسا کہ انہوں نے تھائی لینڈ اوپن میں مقامی کھلاڑی پٹیا پون چائوان کو راست سیٹوں میں 21-17، 21-19 سے شکست دیتے ہوئے خاتون زمرے میں سنگلز مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ مرد زمروں میں بھی کڈمبی سریکانت ، ایچ ایس پرانوائے اور پروپلی کیشپ نے بھی اپنے پہلے مرحلے کے مقابلوں میں فتوحات حاصل کرلی ہیں۔