سائنا نہوال اور پی وی سندھو کوارٹر فائنل میں داخل

   

ملیشیا ماسٹرس …
سائنا نہوال اور پی وی سندھو کوارٹر فائنل میں داخل
مردوں کے سنگلز میں ہندوستان کا چیلنج ختم

کوالالمپور ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سائنانہوال اور ورلڈ چمپئن پی وی سندھو نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیشیاء ماسٹرس سوپر 500 بیاڈمنٹن چمپئن شپ ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ چھٹے نمبر کی سندھو نے پری کوارٹر فائنل میں جاپان کی ایا اوہری کو سیدھے سٹوں میں 20-10، 21-15 سے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ محض 34 منٹوں میں ختم ہوگیا۔ سندھو کی جاپانی کھلاڑی کے خلاف یہ مسلسل نویں کامیابی تھی۔ 24 سالہ پی وی سندھو نے گذشتہ سال ورلڈ چمپئن شپ جیتی تھی۔ سندھو کا کوارٹر فائنل میں تائی زیونیک سے مقابلہ ہوگا جس نے جنوبی کوریا کی سونگ جی ہیون کو 21-18، 16-21 اور 21-10 سے ہرایا۔ سائنا نہوال نے جنوبی کوریا کی این سی یونگ کو سیدھے سٹوں 25-23 اور 21-12 سے ہرادیا اور یہ مقابلہ بھی 39 منٹوں میں ختم ہوگیا۔ سائنا نہوال نے گذشتہ سال انڈونیشیا ماسٹرس میں شاندار فتح حاصل کی تھی۔ مردوں کے سنگلز میں ہندوستان کا چیلنج ختم ہوگیا کیونکہ سمیرورما اور ایچ ایس پرانئے کو دوسرے راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سمیر ورما کو ملیشیاء کے بی زی جیا نے 19-21 اور 20-22 سے شکست دی جبکہ پرنئے کو جاپان کے ٹاپ سیڈ کینٹو مومٹو نے 14-21 اور 16-21 سے ہرا کر گھر کار استہ دکھایا۔