سائنا نہوال اپنے والد کے ساتھ مہاکمبھ پہنچی

   

مہاکمبھ نگر: ہندوستان کی اسٹار شٹلر اور سابق اولمپک کانسے کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال چہارشنبہ کو مہاکمبھ میں سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا روحانی انعقاد ہے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں یہاں آنے کا موقع ملا۔ سائنا نے کہاکہ ‘‘اس مقدس تقریب کا حصہ بننا خاص محسوس ہوتا ہے ۔ میں اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد کے لیے اتر پردیش حکومت کو مبارکباد دیتی ہوں۔ امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہاں آئیں گے اور اسے دنیا بھر میں مشہور کریں گے ۔
’’ انہوں نے بتایا کہ وہ آج شام اپنے والد کے ساتھ تروینی سنگم جا رہی ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی ماں کے ساتھ یہاں آنا چاہتی ہیں۔ سائنا نے کہاکہ ”یہ ایک بڑا جشن ہے ۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے یہاں آنے کا موقع ملا۔ مجھے خوشی ہے کہ سب اکٹھے ہوئے اور دکھایا کہ ہم کتنے مضبوط ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں ہو رہا ہے ۔ میری دعا ہے کہ ہماری قوم مزید ترقی کرے اور ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے ۔