سائنا نہوال بی ڈبلیو ایف چمپین

   

کیرولینا مارین پاؤںمیں چوٹ کے سبب فائنل کے دوران دستبردار
جکارتہ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ دو سال میں پہلی مرتبہ سائنا نہوال نے کیرولینا مارین کے پیر میں چوٹ کے باعث کھیل سے باہر ہوجانے پر بی ڈبلیو ایف ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔ تین مرتبہ کی ورلڈ چمپین اسپین کی کیرولینا اتوار کو فائنل میچ سے اُس وقت باہر ہوگئیں جب ان کے پاؤں میں چوٹ لگی۔ جس وقت مارین ابتدائی کھیل کھیل رہی تھی تو سائنا 4-10 سے پیچھے تھیں اور اس کے بعد مارین نے کھیل سے سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا ۔ سائنا نہوال جو لندن اولمپکس برانز میڈلسٹ رہی ہیں، آخری مرتبہ 2017ء میں بی ڈبلیو ایف ٹائٹل جیتا تھا۔ 2016ء کے ریو اولمپکس میں سائنا گھٹنے کی چوٹ کے باعث سخت متاثر ہوئی تھیں اور ان کا کیریئر بھی قریب الختم ہوچکا تھا۔ اس جیت پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اہم سال ہے اور اچھا نہیں لگ رہا ہے اور یہ بہت ہی تکلیف دہ رہا ہے اور گزشتہ چند سال سے میں بھی کئی مرتبہ زخمی ہوتی رہی ہوں اور جب کبھی کورٹ پر اس طرح کا منظر دیکھنا پڑتا تو بہت ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اولمپکس میں ان کے گھٹنے میں چوٹ لگی تھی تو وہ کس طرح سے ذہنی طور پر مایوس ہوچکی تھیں چنانچہ وہ کسی دوسرے کھلاڑی کو اس طرح تکلیف میں دیکھ کر تصور کرسکتی ہیں کہ وہ کس دور سے گذر رہی ہیں۔ وہ سارے ڈسمبر میں وقفہ لیتی رہی ہے اور اس کھیل کو کھیل کر وہ بہت خوشی محسوس کررہی تھیں۔ یکم جنوری کو پی بی ایل میں سندھو کے ساتھ ان کا پہلا مقابلہ تھا، حالانکہ وہ کسی بھی قسم کی ٹریننگ نہیں لی تھی کیونکہ ڈاکٹرس نے مشورہ دیا تھا کہ وہ کسی بھی ٹریننگ سے اجتناب کرے۔ لیکن آج وہ جس مرتبہ پر پہنچی ہیں، زیادہ خوش نہیں ہے۔ ویسے تو وہ سب سے مشکل حریف ہی بن جیاؤ اور موزومی اوکوپارا کو شکست دے چکی ہیں۔ 28 سالہ حیدرآبادی کھلاڑی نے کہا کہ جو کچھ فائنل میں ہوا، وہ بہت ہی خراب تھا۔ اس میچ میں اولمپک چمپین مارین سب سے پسندیدہ کھلاڑی تصور کی جارہی تھیں جس نے سائنا کے خلاف 6-5 سے آگے کھیل رہی تھیں اور ملائیشیا ماسٹرس کے بھی فائنل میں سائنا کو شکست دے چکی تھیں۔