سائنا نہوال پہلے راؤنڈ میں کامیاب

   

منیلا (فلپائن)۔ لندن اولمپک میں برونز میڈل جیتنے والی سائنا نہوال نے بدھ کو یہاں بیڈمنٹن ایشین چمپئن شپ میں اپنا پہلا راؤنڈ میچ جیت لیا لیکن لکشی سین اور بی سائی پرنیت شکست کے ساتھ مقابلے سے باہر ہوگئے۔سائنا جو چوٹ سے واپسی کر رہی تھیں انہوں نے جنوبی کوریا کی سم یوجن کو 21-15 17-21 21-13 سے شکست دی۔ عالمی چمپئن شپ کی برونز میڈل جیتنے والی لکشیا تاہم چین کے غیر سیڈڈ لی شی فینگ کے خلاف حیران کن شکست کا شکار ہو گئے۔ پانچویں سیڈ ہندوستانی کو مردوں کے سنگلز مقابلے میں 21-12 10-21 19-21 سے شکست ہوئی جو 56 منٹ تک جاری رہا۔عالمی نمبر 19 پرنیت کو بھی ابتدائی راؤنڈ میں انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے سیدھے گیم میں 17-21 13-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اکرشی کشیپ بھی خواتین کے سنگلز میں ٹاپ سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچی سے 15-219-21 سے ہارنے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئیں۔