سائنا نہوال پی بی ایل کے پانچویں سیزن سے دستبردار

   

نئی دہلی۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے پریمیئر بیاڈمنٹن لیگ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کی جاسکے۔ 29 سالہ سائنا نہوال نے نارتھ ایسٹرن واریئرس کیلئے گزشتہ چار سیزن میں حصہ لیا تاہم اس مرتبہ وہ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گی۔ پانچواں سیزن 20 جنوری تا 9 فروری کھیلا جائے گا۔ انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ اپنے مداحوں سے معذرت خواہی کی ہے۔ سائنا نے 2012ء کے اولمپکس میں برانز میڈل جیتا تھا۔