احمد آباد۔6جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بی سائی پریت نے یہاں کھیلے گئے ووڈافون پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل) کے میچ میں اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال کی محنت پر پانی پھیرتے ہوئے بنگلور ریپٹرس کو نارتھ ایسٹرن واریرس کے خلاف سنیچر کی رات کو 4-3 سے جیت دلا دی۔بنگلور ابتدائی دو میچ جیت 3-0 سے آگے تھی، لیکن سائنا نے تھی تھروگ وو کو مات دے کر ٹرمپ میچ جیت لیا اور واریرس کے اکاؤنٹ میں دو پوائنٹس ڈال ٹیم کی جیت کی توقعات کو زندہ کر دیا۔ یہاں سے مقابلہ ختم ہونے میں دو میچ بچے تھے ۔ بنگلور کو مقابلے اپنے نام کرنے کے لئے ایک میچ جیتنے کی ضرورت تھی تو وہیں واریرز کو دونوں میچ جیتنے تھے ، لیکن بنگلور کے پریت نے تیان ھووئي کو مات دے کر واریرز کو شکست دی۔دن کا پہلا مقابلہ مردوں کا ڈبلز تھا جس میں اپنا ٹرمپ میچ کھیل رہے بنگلور کے محمد احسان اور ھیدرا ستیہ وان کا سامنا واریرس کے لیاو منٹ چین اور یو ییون سیوگ سے ہوا۔ بنگلور کی جوڑی نے یہ میچ 15-14،15-11 سے اپنے نام کرتے ہوئے ٹیم کو 2-0 سے آگے کر دیا۔