سائنسدانوں کو کسانوں کو درپیش چیالنجس کا حل نکالنے کا مشورہ

,

   

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ، وینکیا نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج سائنسدانوں اور تحقیق کاروں پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی کسانوں کو درپیش چیلنجس کا حل نکالنے کے لیے نئے اختراعی کام شروع کریں اور نئے آئیڈیا بھی تلاش کریں ۔ یہاں پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی میں دوسرے سال کے ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سائنسدانوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے زرعی پیداوار زیادہ سے زیادہ کرنے کو یقینی بنانا چاہئے ۔ اسی دوران شمس آباد منڈل کے موضع مچنتل میں واقع سورنا بھارت ٹرسٹ میں مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح مسٹر وینکیا نائیڈو نائب صدر جمہوریہ ہند نے کیا اور پدما ایوارڈ حاصل کرنے والے شری بی وجیہ سارتھی پی وی سندھو اور سی وینکٹ ریڈی کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطب میں کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل ہمارے ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم نوجوانوں کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ 2001 میں سورنا بھارت ٹرسٹ قائم کیا گیا اور تب سے میں نوجوانوں کے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے مختلف کورس کا آغاز کیا گیا اور ساتھ ہی مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز کیا جس میں مریضوں کا معائنہ کر کے ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ صفائی پر ہمیں خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ عوام صفائی کی وجہ سے ہی مختلف امراض پھیل رہے ہیں ان کی روک تھام کے لیے ہزاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھروں اور اطراف و صفائی کا خیال رکھے ۔ خاص کر دیہی علاقوں میں صفائی کے متعلق شعور بیداری کرنا بھی ضروری ہے ۔ اس موقع پر بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمن کے علاوہ سورنا بھارت ٹرسٹ کے عہدیدار اور دیگر افراد موجود تھے ۔۔