نئی دہلی: سائنسی تحقیق کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سی سی آر یو ایم ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی سائنسی تحقیق کیلئے بہت اہم ہے ۔ویبینار سیریز کا افتتاح کرتے اور ویبینار سیریزکے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یونانی محققین کو تحقیق و ترقی کے مقاصد کیلئے مختلف آئی ٹی ٹولز کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹریننگ دینا ہے ۔انہوں نے کووڈ۔19 بحران سے نمٹنے میں آئی ٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ جب دنیا بھر میں حکومتیں کووڈ۔19وباء پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور ہوئیں تب آئی ٹی پر مبنی مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعہ ضروری سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے میں آئی ٹی نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔