سنگاپور۔ سنگاپور اور ہندوستان نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ہندوستان ۔سنگاپور ٹیکنالوجی سمٹ 2022 کے افتتاحی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔اس کانفرنس کا اہتمام سنگاپور کی وزارت تجارت اور صنعت (ایم ٹی آئی )، ہندوستان کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) نے مشترکہ طور پر ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کیا تھا۔ایم او یو پر ایم ٹی آئی کے مستقل سکریٹری (ترقی) لی چوان ٹیک اور ڈی ایس ٹی سکریٹری ایس چندر شیکھر نے دستخط کئے۔