نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر پی ایم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بار معاملہ کورونا سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کوویڈ کی وبا کی وجہ سے 47 لاکھ ہندوستانیوں کی موت ہوئی ہے۔ 4.8 لاکھ نہیں جیسا کہ حکومت نے دعویٰ کیا ہے۔ سائنس جھوٹ نہیں بولتی مودی بولتے ہیں۔ ان خاندانوں کی عزت کریں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ 4 لاکھ معاوضے کے ساتھ لازمی طور پر ان کی مدد کریں۔ اس کے ساتھ راہل گاندھی نے ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ بھی شامل کی۔ واضح ہو کہ اس سے پہلے راہل گاندھی پنشن کے معاملے پر مودی حکومت کو گھیر چکے ہیں۔ انہوں نے سابق فوجیوں کو اپریل کے مہینے کی پنشن کی عدم دستیابی کا مسئلہ اٹھایا۔