سائوتھ سنٹرل ریلوے حمال یونین کے انتخابات

   

Ferty9 Clinic

محمدایوب خان دوسری مرتبہ صدر منتخب ۔جماعت اسلامی کی تہنیت
ورنگل : سائوتھ سنٹر ل ریلوے سوکا ر حمالی یونین کے انتخابات ورنگل ریلوے اسٹیشن کے پاس منعقد ہوئے۔ جن میں جناب محمد ایوب خان دوسری مرتبہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے اور نائب صدر کی حیثیت سے ایس نارائن کا انتخاب عمل میں آیا ۔اس موقع پر محمد ایوب خان نے ان کی دوسری مرتبہ کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اس یونین میں جملہ 225افراد شامل ہیں ۔جن میں ایس سی طبقہ کے 68، بی سی طبقہ کے 99اور مسلم اقلیت کے 58ووٹرس ہیں ۔اس یونین میں خاص بات یہ ہے کہ صدر یونین محمد ایوب خان کی نگرانی میں بلا سودی انجمن قائم کی گئی ہے جسے بہتر انداز میں چلایا جارہا ہے۔ ہر ماہ دو تا تین ممبر س کو 50تا 1لاکھ روپئے کا لون فراہم کیا جاتا ہے ۔محمد ایوب ایک دین دار اور صوم صلوۃ کے پابند شخصیت ہیں ۔انکی صلاحیتوں اور تجربہ کی بنیاد پر انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا۔اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل یونٹ کی جانب سے امیر مقامی سید اظہرالدین کی قیاد ت میں محمد ایوب خان کودوسری مرتبہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر امیر مقامی سید اظہر الدین کے علاوہ محمد عمر ،محمد امتیاز سکریٹریز ،سید احمد علی صدر ایس آو چنتل اور دیگر موجود تھے ۔