سائیکلسٹ فیاض اشرف علی کیرالا سے ریاض پہنچے، سفیر ہند سے ملاقات

   

ریاض: (کے این واصف) انجینئر فیاض اشرف علی جو کیرالا سے سائیکل پر لندن کے سفر پر نکلے ہیں چہارشنبہ کے روز ریاض پہنچے۔ وہ انڈیا سے عمان، متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے۔ وہ مزید 30 ممالک کا دورہ کرتے ہوئے یونائیٹڈ کنگڈم پہنچیں گے۔ ریاض پہنچ کر فیاض نے سفارت خانہ ہند میں قائم مقام سفیر ہنر این رام پرساد سے ملاقات کی۔ سفیر ہند نے فیاض علی کے اس اچھے مقصد کے لئے نکلنے اور آگے کے سفر کے لئے ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فیاض اشرف علی کا مشن صحت، جنگوں کا خاتمہ اور امن عامہ کا پیام پھیلانہ ہے۔ وہ اپنے پیام کو لیکر دو برا آعظم35 مملک اور 1000 شہروں کا دورہ کریں گے۔ فیاض ان ممالک میں اسکولز، کالج، یونیورسٹیز، یوتھ کلبس اور نوجوانوں کی تنظیموں سے ملاقاتیں کریں گے۔