احمدآباد: مہاتما گاندھی کی 151 ویں جینتی کے موقع پر سابرمتی آشرم میں بین مذاہب دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محدود تھی ۔ سابرمتی آشرم جسے گاندھی آشرم بھی کہا جاتا ہے کہ ڈائرکٹر اتول پنڈیا نے بتایاکہ کووڈ ۔19 رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی وجہ سے صرف آشرم میں رہنے والوں نے ہی اجتماع میں شرکت کی ۔ کووڈ کی وجہ سے آشرم کو وزیٹرس کیلئے بند رکھا گیا ہے ۔اس آشرم میں مہاتما گاندھی نے 1917ء تا 1930ء قیام کیا تھا اور اس مقام کو ہندوستان کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔