سابرمتی گاندھی آشرم کی تعمیر نو کیخلاف تشار گاندھی کی عرضی خارج

   

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے آج باپو کے پڑپوتے تشار گاندھی کی طرف سے دائر کی گئی مقبول پی آئی ایل کو مسترد کر دیا جس میں احمد آباد میں مہاتما گاندھی کے تاریخی سابرمتی آشرم کی تعمیر نو کے ریاستی حکومت کے منصوبے پر روک لگانے اور حکومتی قرارداد کو ایک طرف رکھنے کی مانگ کی گئی تھی۔چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس آشوتوش جے شاستری کی ڈویژن بنچ نے درخواست کو نمٹاتے ہوئے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ متعلقہ حکومتی حکم میں عرضی گزار کے شکوک کو بھی دور کر دیا گیا ہے ۔ تشار گاندھی نے گزشتہ ماہ ہی عدالت میں مذکورہ پی آئی ایل دائر کی تھی۔