ویانا ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تین مرتبہ فارمولاون موٹر ریسنگ کے عالمی چمپئن رہنے والے آسٹرین اسپورٹس لیجنڈ نکی لاؤڈا 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ گذشتہ سال ان کے ایک پھیپھڑے کی ٹرانسپلانٹیشن بھی ہوئی تھی۔ انہوں نے 1975 اور 1977ء میں فیراری موٹرکار چلاتے ہوئے فارمولا ون ورلڈ چمپئن شپس جیتی تھیں۔ تیسری مرتبہ 1984ء میں وہ میکلارن ٹیم کی مرسیڈیز گاڑی چلاتے ہوئے ورلڈ چمپئن بنے تھے۔ 1975ء میں جرمن گراں پری کے دوران ان کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی اور وہ بری طرح جھلس گئے تھے۔ لاؤڈا نے فارمولا ون موٹر ریسنگ کو 1985ء میں خیرباد کہہ دیا تھا۔