اسلام آباد: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور میں زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ سابقہ اداکارہ پر موٹرسائیکل سوار 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قاتلانہ حملے میں زینب جمیل کو 6 گولیاں لگیں۔ وہ فی الحال ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ زینب جمیل نے سال 2020 میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اْنہوں نے کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنے مذہب کی خاطر اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔