سابق اسرائیلی نائب وزیر خارجہ ملک کے نیوکلیئر اثاثوں سے لاعلم

   

تل ابیب : ایک صحافی کے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق سوال پر سابق اسرائیلی نائب وزیر خارجہ انجان بن گئے۔مہدی حسن نامی صحافی نے اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ ڈینی ایلان سے سوال کیا کہ اسرائیل کے پاس نیوکلیئر اثاثے کتنے ہیں جس پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔صحافی نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ کے عہدے ہر رہنے کے باوجود آپ کو یہ نہیں پتہ کہ اسرائیل کے پاس نیوکلیئر اثاثے کتنے ہیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ساتھی عہدیداراں سے اس موضوع پر کبھی بات نہیں کی۔صحافی کا کہنا تھا کہ جب اسرائیل کے سابق نائب وزیر خارجہ کو اپنے ملک کے نیوکلیئر اثاثوں کا نہیں پتہ تو وہ کیسے دوسرے ممالک جیسے عراق اور ایران پر نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق پابندی عائد کرسکتا ہے؟ڈینی نے جواب دیا کہ اسرائیل نیوکلیئر معاہدوں کا حصہ نہیں ہے۔