سابق اسپیکر آندھراپردیش کی موت، افراد خاندان کاسرکاری اعزاز ات سے لینے سے انکار، کوڈیلا کی موت ذہنی تناؤ کے سبب، چندرا بابو کا سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

,

   

حیدرآباد: آندھراپردیش اسمبلی کے سابق اسپیکر کوڈیلا شیوا پرساد نے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ جس پر ان کے افراد نے انہیں جوبلی ہلز حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال شریک کئے جہا ں پر انہیں مردہ قرار دیدیا گیا۔ آج ان کے افراد خاندان کی آندھراپردیش حکومت کی جانب سے انہیں حکومتی اعزاز کی پیشکش کو ٹھکرادیا اور الزام عائد کیا کہ حکومت کے ہی ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہی کوڈیلا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ کوڈیلاشیوا پرساد کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

YouTube video

شیوا پرساد کوڈیلا تلگو دیشم پارٹی کے ایک مضبوط لیڈ رمانے جاتے تھے۔ وہ گنٹور ضلع کے پالناڈو حلقہ اسمبلی سے چھ مرتبہ کامیاب ہوئے تھے۔ کوڈیلا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے عہدہ کا غلط استعمال کیا ہے۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات 409اور 411کے تحت مقدمہ عائد کیا گیاتھا۔ افراد خاندان کا الزام ہے کہ کوڈیلا اسی بات سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ دوسری جانب تلگو دیشم صدر و سابق وزیر اعلیٰ آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے وائی ایس آر کانگریس کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس نے کوڈیلا کو ذہنی ہراساں، مالی پریشانی کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ کروانے کا مطالبہ کیا۔