حیدرآباد 17 ستمبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں حکمراں وائی ایس آر کانگریس نے کوڈیلہ سیوا پرساد راؤ کی خودکشی کے لئے خود اُن کے خاندان اور تلگودیشم پارٹی کو ذمہ دار قرار دیا۔ وائی ایس آر کانگریس نے ٹی ڈی پی کے سینئر لیڈر کی موت پر پڑے اسرار کے پردوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر سی بی آئی کے ذریعہ اِس واقعہ کی تحقیقات کی جاتی ہیں تو اِس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اے پی کے وزیر سیول سپلائز کوڈیلی سری وینکٹیشور راؤ، چیف وہپ جی سریکانت ریڈی اور وائی ایس آر کانگریس کے ترجمان امباٹی رام بابو نے الگ الگ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چندرابابو نائیڈو کے اِس الزام کو مسترد کردیا کہ خودکشی کیلئے جگن حکومت ذمہ دار ہے۔