روم: سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی کے ذاتی معالج نے جمعرات کو اطالوی خبر رساں ایجنسی (اے این ایس اے) کو بتایا کہ برلسکونی کو دل میں تکلیف کے باعث مونٹی کارلو اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ایجنسی نے ڈاکٹر البرٹو زنگریلو کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے پیر کے روز برلسکونی کا معائنہ کیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اسے اٹلی لے جانا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔سابق وزیراعظم لے ذاتی معالج نے بتایا کہ گذشتہ ستمبر میں 83 سالہ برلسکونی نے کوروناکا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں میلانو کے سان رفیلی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ جلد ہی صحت یاب ہوگئے۔