کابل / نیویارک : افغانستان کے سابق وزیر دفاع عبدالرحیم وردک کے بیٹے داؤد وردک نے لاس اینجلس میں 20.9 ملین ڈالر کی ایک عالیشان حویلی خرید لی ہے۔2900 اسکوائر فٹ پر نئی تعمیر شدہ ٹروس ڈیل اسٹیٹ پراپرٹی کو ایک مقامی آرکیٹیکچر نے ڈیزائن کیا ہے جسے آخری مرتبہ 2016 میں ووڈ برج گروپ کو 9.5 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔داؤد وردک کی جانب سے خریدی گئی ’کارلا رج ریزیڈنس‘ کو 1960 کی دہائی کے لاس اینجلس کی طرز کے اسٹائل پر تعمیر کیا گیا ہے جس کی شیشوں سے بنی دیواروں سے شہر کی بلند و بالا عمارتوں کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔