سابق امریکی صدر بل کلنٹن شریک دواخانہ

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر بل کلنٹن دواخانہ میں زیر علاج ہیں۔ ان کے ترجمان کے مطابق سابق صدر انفیکشن کا شکار ہیں مگر انہیں کووڈ انیس نہیں ہوا ہے۔ کلنٹن اس وقت کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ارؤن میڈیکل سینٹر میں داخل ہیں۔ اطلاع ہے کہ وہ پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا شکار ہیں، جس کے اثرات اْن کے خون میں بھی پھیل گئے ہیں۔
کلنٹن امریکہ کے 42 ویں صدر تھے۔ بل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی ملازمہ مونیکا لوئنسکی کے ساتھ رومانوی تعلق کی وجہ سے کافی بدنام ہوئے تھے، جس کے بارے میں غلط بیانی پر انہیں 1998 میں مواخذے کا بھی سامنا رہا تھا۔