سابق امریکی صدر جمی کارٹر بھی کملا ہیریس کو ووٹ دیں گے

   

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جمی کارٹر امریکہ کے سابق زندہ صدور میں سے سب سے پرانے ہیں ۔ 99 سالہ کارٹر پچھلے ڈیڑھ سال سے اپنی بیماری کا گھر پر ہی علاج کرا رہے ہیں۔اپنی صحت کی خرابی اور بڑھاپے کے باوجود وہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے پر جوش ہیں ۔ان کے ایک پوتے نے یکم اکتوبر کو کارٹر کی 100 ویں سالگرہ کے حوالے کارٹر سے پوچھاکہ کیا آپ 100 ویں سالگرہ منانے کے لیے پر امید ہیں ۔ جس پر کارٹر نے کہا میں کوشش کررہا ہوں کہ کملا ہیریس کو ووٹ ڈالنے تک زندہ رہ سکوں۔واضح رہے امریکی صدارتی انتخاب 5نومبر کو ہو رہا ہے ۔ 59 سالہ نائب صدر کملا ہیریس کو ڈیمو کریٹس نے جوبائیڈن کی جگہ صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے ۔ جو سابق صدر ٹرمپ کا مقابلہ کر رہی ہیں۔جمی کارٹر اسرائیل حماس جنگ کے بارے میں بھی باخبر رہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔وہ 1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں ۔