واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل میں خودسپردگی کر دی۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو جارجیا کے 2020 کے انتخابی نتائج کو الٹانے کی کوششوں سے متعلق ایک درجن سے زیادہ الزامات کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو خودسپردگی کے بعد بانڈ پر رہا کر دیا گیا۔ اس سال چوتھی بار سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جیل کے ریکارڈ میں ان کا قد 6 فٹ، 3 انچ اور وزن 97.5 کلوگرام (215 پاؤنڈ) ہے۔ وہ نیلی آنکھیں اور سنہرے یا اسٹرابیری جیسے بالوں کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ ان کا بکنگ نمبر P01135809 ہے۔