سابق امریکی نائب صدر کملاہیریس کی سیکوریٹی ختم کردی گئی

   

واشنگٹن ۔ 27 اگست (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر اور 2024 کی ڈیموکریٹک سیاسی حریف کملا ہیریس کے لیے امریکی خفیہ سروس کی فراہم کردہ سکیورٹی منسوخ کر دی ہے، سی این این نے جمعہ کو ایک خط کی نقل کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی۔سی این این نے اس معاملے سے واقفیت رکھنے والے لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عہدہ چھوڑنے کے بعد نائب صدور کو جو چھ ماہ کی مخصوص سکیورٹی ملتی ہے، سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں ہیریس کیلئے اسے بڑھا کر ایک سال کر دیا گیا تھا۔