سابق اِسرو سائنٹسٹ کو جاسوسی کے جھوٹے الزام پر خطیر معاوضہ

   

٭ حکومت کیرالا نے اسرو کے سابق سائنسدان نمبی نارائنن کو 1.3 کروڑ روپئے کا معاوضہ ادا کرنے کی سفارش منظور کرلی ہے۔ انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے پولیس تحویل میں ٹارچر کیا گیا تھا۔ 1994ء میں نارائنن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو انڈین اسپیس ٹیکنالوجی سے متعلق کلیدی راز بیچ دیئے۔ تاہم انہیں سپریم کورٹ نے 1998ء میں الزامات سے منصوبہ سے بری کیا اور 2018ء میں 50 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا۔