سابق آئی پی ایس افسر اسیم ارون کو بی جے پی کی رکنیت

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) سے وی آر ایس لینے والے سینئر افسر اسیم ارون نے اتوار کو بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔مانا جاتا ہے کہ دلت سماج سے آنے والے ارون کو بی جے پی ان کے آبائی ضلع قنوج سے انتخابی میدان میں اتار سکتی ہے ۔ ارون نے حال ہی میں پولیس سروس سے وی آر ایس لیا تھا۔ وہ کانپور کے پولیس کمشنر تھے ۔بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں ارون کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر سنگھ نے کہا کہ ارون جیسے ایماندار اورمحنتی افسر کو بی جے پی میں آنے سے پارٹی کارکنوں کو مثبت توانائی ملے گی۔